صدر اوباما کے سٹاف کی شرارت۔ صدر کو ڈرانے کے لیے کھڑکی کے ساتھ برفانی آدمی کھڑے کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 دسمبر 2016 23:55

صدر اوباما کے سٹاف کی شرارت۔ صدر کو ڈرانے کے لیے کھڑکی کے ساتھ برفانی آدمی کھڑے کر دئیے

واشنگٹن۔ امریکی صدر بارک اوباما کے سٹاف نے صدر کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے اوول آفس کی کھڑکیوں کے ساتھ برف سے بنے برفانی آدمیوں کے مجسمے کھڑے کر دئیے۔
وائٹ ہاؤس کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا کہ اس نے اور اس کے وائٹ ہاؤس کے چند ساتھیوں نے صدر کے ساتھ شرارت کرنے کا پروگرام بنایا۔

(جاری ہے)

پہلے انہوں برفانی آدمیوں کے مجسموں کو لان میں اس طرح رکھنے کا منصوبہ بنایا جیسے وہ کھڑکی طرف حرکت کر رہے ہوں تاہم ان کے بھاری ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف کھڑکیوں کے ساتھ کھڑا کر دیاگیا۔


پیٹ سوزا کی شیئر کی ہوئی پہلی تصویر میں اوباما کاغذات پر دستخط کر رہے ہیں جبکہ پیچھے کھڑکی میں مجسمہ کھڑا نظر آ رہا ہے۔دوسری تصویر میں اوباما کو مجسمہ دیکھ کر ہنس کر رد عمل دیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
پیٹ سوزا نے لکھا کہ صدر نے اس مذاق کو کافی پسند کیا۔

صدر اوباما کے سٹاف کی شرارت۔ صدر کو ڈرانے کے لیے کھڑکی کے ساتھ برفانی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu