بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والے شخص کو نیا انسانی ہاتھ مل گیا۔ اپنی نوعیت کا دنیا میں‌پہلا آپریشن

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 دسمبر 2016 21:35

بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والے شخص کو نیا انسانی ہاتھ مل گیا۔ اپنی نوعیت کا دنیا میں‌پہلا آپریشن

پولینڈ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہوں نے جمعرات کو کامیابی سے ایک شخص کو ، جو بغیر ہاتھوں کے پیدا ہوا تھا ، ایک مرنے والے شخص کا دوسرا ہاتھ لگا دیا ہے۔ یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا آپریشن تھا۔
وروکلا میڈیکل یونیورسٹی ہوسپیٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ایڈم ڈوماناسیوکز نے بتایا کہ کسی بالغ افراد میں اس طرح کی خرابی دور کرنے کا پہلا آپریشن تھا۔

ڈاکٹر ایڈم نے بتایا کہ انہوں نے ایک 32 سالہ شخص کو آپریشن کے ذریعے ہاتھ لگایا ہے، جس نے اپنی ساری زندگی اس ہاتھ کے بغیر گزاری ہے۔

(جاری ہے)


ابھی تک اسی طرح کے آپریشن کینیڈا اور انڈونیشیا میں پیدائشی جڑواں لیکن جڑے ہوئے نوزائیدہ بچوں کے ہی ہوئے ہیں۔ایسے مریضوں کے ہاتھ بھی لگائے جا چکے ہیں جن کے اپنے اعضا کٹ چکے تھے۔تاہم موجودہ آپریشن اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔


یہ آپریشن 15 دسمبر کو ہوا تھا اور اس میں ڈاکٹروں کو 13 گھنٹے لگے تھے۔اب تک مریض اپنے نئے ہاتھ کی انگلیاں ہی ہلا پا رہا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آئے گی۔
اس نئے آپریشن سے ایسے مریضوں کے لیے امید کی نئی راہیں کھل جائیں گی جو پیدائشی اعضا نہ ہونے کے باعث مصنوعی اعضا لگواتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu