نائجیریا میں بالکل اصلی لگنے والے پلاسٹک کے چاول قبضے میں لےلیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 دسمبر 2016 23:36

نائجیریا میں بالکل اصلی لگنے والے پلاسٹک کے چاول قبضے میں لےلیے گئے

نائیجیریا کے شہر لاگوس میں حکام نے 2.5 ٹن ایسے چاول اپنے قبضے میں لیے ہیں جو پلاسٹک سے بنے ہوئے تھے۔
لاگوس کے کسٹمز چیف ہرونا ماموڈو کا کہنا ہے کہ یہ چاول تہوار کے موقع پر فروخت کیے جانے تھے۔

(جاری ہے)

ہرونا کا کہنا ہے کہ چاول کو ابال کر چیک کیا گیا ، ابالنے سے وہ بہت زیادہ لیس دار اور چپکنے والے ہو گئے تھے، خدا جانے اگر لوگ انہیں کھاتے تو کیا ہوتا۔ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ چاول کہاں سے آئے تھے۔
اس طرح کے پلاسٹک کے چاول پچھلے سال چین میں بھی پائے گئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu