2050 تک سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 دسمبر 2016 21:58

2050 تک سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا

جہاں ہر سال زمین پر پلاسٹک کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں سمندر بھی اس سے محفوظ نہیں۔ انسان ہر سال 12 ملین ٹن پلاسٹک سمندر برد کرتے ہیں۔ اب تک دنیا میں جتنا بھی پلاسٹک بنایا گیا ہے ، وہ کسی نہ کسی صورت میں زمین پر اور سمندروں میں اسی طرح موجود ہے۔

(جاری ہے)

سمندر میں ڈالا جانے والے پلاسٹک کوبھی تلف ہونے میں سینکڑوں سال کا عرصہ لگے گا۔ اسی پلاسٹک کی وجہ سے ہر سال بہت سی سمندری مخلوق، جیسے کچھوے اور مچھلیاں ، ہلاک ہوجاتی ہے۔
ماحولیات کے کام کرنے والی عالمی تنظیم گرین پیس کے مطابق اگر پلاسٹک کو اسی طرح سمندربُرد کیا جاتا رہا تو 2050 تک سمندروں میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu