ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نظر آنے والے دو چھوٹے دائرے سرخ ہوگئے ہیں ۔ خلائی ماہری

جمعرات 12 اکتوبر 2006 13:14

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نظر آنے والے دو چھوٹے دائرے سرخ ہوگئے ہیں جو سیارے میں بڑے طوفان کی نشاندہی کررہے ہیں۔ سیارہ عطارد میں نظر آ نے والے سرخ دائرے کی جسامت زمین سے تین گنا بڑی ہے جبکہ اس ایک سال زائد عرصے کے دوران حیران کن تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔سرخ‌دائرے کی رنگت مخلتف ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہٹل ٹیلی اسکوپ سے حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں سائنسدان سیارہ عطارد میں آنے والے طوفان ریڈ‌اسپاٹ کےمتعلق حتمی رائے دینے سے قاصر ہیں‌۔ناسا کی سائنسدان ایمی سائمن نے ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ عطار د میں طوفان نوعیت شدید ہونے کی وجہ سے سیارے کے نچلے حصوں میں موجود سرخ مادوں اور سلفر کے درمیان ری ایکشن کے باعث دائروں کی رنگت تبدیل ہوگئی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu