12 سالہ لڑکا مہینوں سوتا رہتا ہے۔ 4 سالوں میں پہلی بار جاگ کر کرسمس منائی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 دسمبر 2016 23:49

12 سالہ لڑکا مہینوں سوتا رہتا ہے۔ 4 سالوں میں پہلی بار جاگ کر کرسمس منائی

12سالہ لڑکے، جو ساڑھے تین ماہ کے بعد جاگا ہے، نے چار سال بعد جاگتے ہوئے کرسمس منائی ہے۔
کونر پرنس کا تعلق ٹونٹن، نوٹنگمشائر سے ہے۔ اسے ایک انتہائی نایاب بیماری کلائین لیون سینڈروم لاحق ہے۔ اسی بیماری کے باعث اس کی گزشتہ چار کرسمس سوتے ہوئے ہی گزر گئیں۔کونر کی ماں ، 44 سالہ ڈانا، کا کہنا ہے کہ کونر کی حالت کی وجہ سے ہی وہ گزشتہ کئی سالوں سے چھٹیوں پر نہیں جا سکے۔

ڈانا نے کونر کی دیکھ بھال کے لیے اپنی ملازمت بھی چھوڑ دی ہے۔ ڈانا کا کہنا کہ تہواروں جیسے کرسمس کے موقع پر کونر کو سوتے ہوئے دیکھ کر ان کا دل دکھتا ہے۔ڈانا کا کہنا ہے کہ اس بار جب کونر 25دسمبر کو اچھی طرح جاگا تو ان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ کونر کو بچپن میں عام بیماریاں ، خسرہ اورٹانسل تو تھیں مگر ایک ہفتے کے لیے پہلی بار وہ 9 سال کی عمر میں سویا، جس کے بعد اس کی ماں اور باپ اسےجگا نہ سکے۔

(جاری ہے)


گھر والوں کا خیال تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے اسے شدید نیند آتی ہے۔ نومبر 2012 میں کونر پھر سوا اور 2 ماہ بعد جنوری میں جاگا۔لمبی نیند کے دوران کونر کچھ منٹوں کے لیے اونگھتا ہوا اٹھتا ہے اور نیند میں ہی کھانا کھاتا ہے یا باتھ روم جاتا ہے۔
اس بار کونر نے 4 سال بعد جاگتے ہوئے کرسمس منائی ہے، جس پر اس کے گھر والے بہت خوش ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu