ڈاکو کی صرف دو ڈالر کے لیے ڈاکے کی کوشش مگر وہ بھی ناکام ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 دسمبر 2016 23:49

ڈاکو کی صرف دو ڈالر کے لیے ڈاکے کی کوشش مگر وہ بھی ناکام ہوگئی

نیوجرسی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہے ہیں، جس نے نیوجرسی کے ایک گیس سٹیشن پر چاقو دکھا کر صرف دو ڈالر کی گیس ڈلوانے کی کوشش کی مگر اسٹیشن پر موجود لڑکےکے انکار پر بھاگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی یہ کوشش منگل کی رات کو کوسٹل گیس سٹیشن، پینسویل ٹاؤن شپ میں ہوئی۔

(جاری ہے)


پولیس چیف ایلن کومنگ کا کہنا ہے کہ چاقو سے لیس شخص گیس کین اٹھائے ہوئے تھا۔ اس نے چاقو دکھایا اور کین میں 2 ڈالر کی گیس بھرنے کا مطالبہ کیا۔ اسٹیشن پر موجود لڑکے نے اس کا مطالبہ نہیں مانا تو وہ بھاگ گیا۔
پولیس مشکوک ڈاکو کی تلاش کے لیے نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu