سال 2016 کا آخری منٹ 60 سیکنڈ کا نہیں 61 سیکنڈ کا ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 دسمبر 2016 23:54

سال 2016 کا آخری منٹ 60 سیکنڈ کا نہیں 61 سیکنڈ کا ہوگا

2016 کا اختتام ہونے میں ایک دن باقی ہے۔اس سال کے آخری دن کا ایک انتہائی یادگار ہوگا. اس لمحے کو لیپ سیکنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
سورج اور چاند کی کشش یا دیگر جغرافیائی تبدیلیوں کی و جہ سے سالوں بعد زمین کی گردش میں ایک سیکنڈ کا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس ایک سیکنڈ کے فرق کو پورا کرنے کےلیے ماہرین مخصوص دنوں وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرتے ہیں۔

عام طور پر یہ اضافہ 30 جون یا 31 دسمبر کی رات کو 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ کے بعد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت 4 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ ہوتے ہیں۔ 2016 میں بھی 31 دسمبر کی رات کو یہ اضافہ کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال 31 دسمبر کی رات کا آخری منٹ 60 سیکنڈ کا نہیں بلکہ 61 سیکنڈ کا ہوگا۔
گھڑیوں میں لیپ ٹائم کے اضافے کا عام لوگوں کو تو پتا بھی نہیں چلتا اور نہ یہ اُن کے لیے ضروری ہے ہاں زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی ایٹمی گھڑیوں اور گھڑی ساز اداروں کے لیے یہ لمحہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین 6 ماہ پہلےہی اعلان کر دیتےہیں کہ اس سال اس تاریخ کو لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد لیپ سیکنڈ سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے ادارے اپنی تیاریاں شروع کر لیتے ہیں۔ اگر مختلف ادارے جیسے ائیر لائن کمپنیاں اپنے سسٹم میں ایک سیکنڈ کا اضافہ نہ کریں تو ان کا تمام نظام ہی درہم برہم ہوجائے۔
1972 سے لیکر اب تک 26 لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ 31 دسمبر کی رات ہونے والا اضافہ 27واں ہوگا۔ وقت میں لیپ سیکنڈ کا آخری اضافہ 30 جون 2015 کو ہوا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu