پہلی بار آئینہ دیکھنے پر بلی کا دلچسپ رد عمل

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:23

پہلی بار آئینہ دیکھنے پر بلی  کا دلچسپ رد عمل

آپ نے لالچی کتا کہانی تو پڑھی ہوگی۔ لالچی کتا کہانی میں ایک کتا منہ میں بوٹی لیے پانی میں اپنا عکس دیکھ کر دوسرے کتے سے بوٹی چھیننے کے لیے بھونکتا ہے اور اپنی بوٹی بھی گنوا بیٹھتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال ایک بلی کےساتھ بھی پیش آئی مگر بلی لالچی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اس نے شیشے میں اپنا عکس دیکھا اور اپنی ہم شکل سے لڑنے لگی۔
انٹر نیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بلی زندگی میں پہلی بار شیشہ دیکھتی ہے تو سمجھتی ہےکہ اس کے سامنے دوسری بلی کھڑی ہے۔ شیشے کے سامنے کھڑی بلی کو شاید اپنا عکس پسند نہیں آتا اس لیے وہ فورا ہی ”دشمن بلی“ پر چھپٹنے کی کوشش کرتی ہے اور اسے اشاروں سے بھی ڈراتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu