ڈاکٹروں نے11گھنٹے کے آپریشن سے حادثے میں ساری انگلیاں کٹوانے والے شخص کی ساری انگلیاں واپس لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جنوری 2017 23:48

ڈاکٹروں نے11گھنٹے کے آپریشن  سے  حادثے میں ساری انگلیاں کٹوانے والے شخص کی ساری انگلیاں واپس لگا دی

چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حادثے میں برقی آرے سے اپنے ایک ہاتھ کی ساری انگلیاں کاٹ لیں تاہم آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے گا۔
جس وقت اس شخص کا ہاتھ زخمی ہوا تو اس نے ہاتھ پر دستانے پہنے ہوئے تھے اسے معلوم ہی نہ ہوا کہ اس کی انگلیاں مکمل طور پر الگ ہو گئیں ہیں۔درد کی وجہ سے دستانے بھی نہ اتار سکا اور بہت زیادہ خون بہنے کے باوجود خود ہی ہربن آرتھوپیڈک ہسپتال پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے دستانے سمیت اس کے ہاتھ کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی انگلیاں مکمل طور پر کٹ چکی ہیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تعمیراتی مزدور برقی آرا استعمال کرتے ہوئے پھسل گیا اور اپنا ہی بائیاں ہاتھ کٹوا بیٹھا۔ہسپتال میں موجود ڈاکٹر وانگ جنجی نے ایکسرے کے فوراً بعد سرجری شروع کر دی۔ 11 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈاکٹر تمام انگلیاں ہاتھ پر لگانے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکٹر وانگ کا کہنا ہے کہ اس کی میڈیکل ٹیم کو اس آپریشن میں کسی پیچیدگی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔مزدور اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت مند ہونے کے بعد مزدور دوبارہ سے نا رمل طریقے سے اپنے کام کر سکے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu