تین مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے بچے جڑواں مگر پیدائش کے سال مختلف

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 جنوری 2017 23:48

تین مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے بچے جڑواں مگر پیدائش کے سال  مختلف

کیلیفورنیا ۔ 3 مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے بچے تو جڑواں ہیں تاہم اُن کی پیدائش کے سال الگ الگ ہیں۔
گلینڈیل میں ہولی شے کے ہاں پہلی پیدائش 31 دسمبر 2016 رات 11 بجکر 50 منٹ اور دوسری پیدائش 1 جنوری 2017 رات 12 بجکر1 منٹ پر ہوئی۔

(جاری ہے)


کانٹن کے نارتھ سائیڈ ہوسپیٹل چیروکی میں ایک لڑکی 31دسمبر 2016 کی رات 11 بجکر 20 منٹ پر پیدا ہوئی جبکہ اس کا بھائی اس کے ایک گھنٹے بعد 1 جنوری 2017 کو رات 12 بجکر 20 منٹ پر پیدا ہوا۔


سان ڈیاگو کے شارپ میری برچ ہوسپیٹل فار وومین اینڈ نیو بورنز میں ایک لڑکی 31 دسمبر 2016 رات 11 بجکر 56منٹ جبکہ اس کی بہن 1 جنوری 2017 کو رات 12 بجے پیدا ہوئی۔
پچھلے سال 2016 کے آغاز پر صرف ایک فیملی کے ہاں، جو سان ڈیاگو میں رہتی تھی، دو مختلف سالوں میں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu