یہ بیٹری 176 سالوں سے مسلسل چل رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جنوری 2017 20:24

یہ بیٹری 176 سالوں سے مسلسل چل رہی ہے

یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایک ایسی گھنٹی ہے جو 176 سالوں سے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس گھنٹی کے ساتھ جو سنگل بیٹری ہے اسے 1840 میں لگایا گیا تھا۔اسی بیٹری کی بدولت یہ گھنٹی 176سالوں سے اپنا کام کر رہی ہے۔176سالوں میں یہ گھنٹی 10 ارب بار بج چکی ہے۔
اس گھنٹی کو اوزار بنانے والے ادارے واٹکن اینڈ ہلز نے بنایا تھا۔ اس کے ساتھ موجود ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ پر ”سیٹ اپ ان 1840“ لکھا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گھنٹی تجرباتی طور پر بنائی گئی تھی اور یہ تجربہ 176سال بعد بھی جاری ہے. گھنٹی کی بیٹری کا ذکر تو پہلے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں، سب سے زیادہ پائیدار بیٹری کے طور پر ، آ چکا ہے۔
اس بیٹری میں اولین بیٹریوں کی طرح زنک کی ڈسک، سلور اور کچھ دوسرے میٹریل استعمال کیے گئے ہیں تاہم سائنسدانوں کی یہ نہیں معلوم کہ یہ اجزا کس ترکیب و ترتیب سے استعمال ہوئے ہیں۔ بیٹری مکمل طور پر سیل ہے۔ سائنسدان گھنٹی کے تجربے کے خراب ہونے کے ڈر سے بیٹری کو کھولتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔
یہ گھنٹی ایک بار بجنے میں ایک nanoAmp کرنٹ استعمال کرتی ہے۔ خیال ہے کہ 175سال تک مسلسل چلنے کی وجہ سے بیٹری کی طاقت کافی کم ہو گئی ہوگی۔

یہ بیٹری 176 سالوں سے مسلسل چل رہی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu