جرمن شخص کے گھر کے دروازے کے سامنے راتوں رات بننے والی دیوار سے پولیس بھی پریشان

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 جنوری 2017 23:44

جرمن شخص کے گھر کے دروازے کے سامنے راتوں رات بننے والی دیوار سے پولیس بھی پریشان

مین ہاؤسین، جرمنی۔ ایک شخص نئے سال کی پہلی صبح کو جاگا تو اپنے گھر کے سامنے کھڑی ایک بڑی دیوار کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔اس دیوار کے باعث وہ اپنے گھر میں پھنس کر رہ گیا ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ رات کو جب وہ سویا تو یہ دیوار موجود نہیں تھی۔
پولیس آفیسر انگبرٹ کا کہنا ہے کہ اس شخص نے صبح اپنے گھر کا دروازہ کھولا تو سامنے دیوار تھی۔

(جاری ہے)

پولیس پر ابھی تک اس دیوار کی تعمیر کا محرک واضح نہیں ہوسکا۔

اس دیوار کی وجہ سے اس شخص کے گھر کو 500 یورو کا نقصان پہنچا ہے۔
پولیس آفیسر کا کہا ہے کہ یہ دیوار جلدی میں تعمیر کی گئی ہے، ایسے لگتا ہے کہ صبح اس شخص کے دروازہ کھولنے سے چند منٹ پہلے ہی اس کی تعمیر مکمل ہوئی ہو۔
پولیس ترجمان نے دیوار کی تعمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے دیکھ کر اسے دیوار برلن یاد آ گئی، جو بہت تیزی سے مکمل کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu