دنیا کی سب سے زیادہ ڈھلوانی ریلوے لائن۔ جس کی ڈھلان 48 فیصد تک ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 جنوری 2017 23:46

دنیا کی سب سے زیادہ ڈھلوانی ریلوے لائن۔ جس کی ڈھلان 48 فیصد تک ہے

اس ٹرین میں بیٹھ کر ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی موت کی ٹرین میں بیٹھ گیا ہو لیکن پیلاٹس ریلوے سوئزرلینڈ 120 سالوں سے بڑی کامیابی اور حفاظت سے لوگوں کو اُن کی منزل مقصد تک پہنچا رہی ہے۔پیلاٹس ماؤنٹین سوئزرلینڈ کا ریلوے ٹریک دنیا کا ڈھلوان ترین ریلوے ٹریک سمجھا جاتا ہے۔ بعض مقامات پر اس کی ڈھلوان 48 فیصد تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین مسافروں کو 6800 فٹ سے بھی زیادہ بلندی تک لے جاتی ہے۔

پہاڑ سے نیچےاترتے ہوئے اس کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جبکہ اوپر جاتے ہوئے رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
1898 میں بنائی جانی والی یہ ریلوےلائن آج بھی اصل حالت میں ہے اور اسے سالانہ 3لاکھ مسافر استعمال کرتےہیں۔ مسافر اس ریلوے لائن سے الپناچسٹاد سٹیشن ، لیک کوکرنی، اوبوالڈین سے پیلاٹس پہاڑ کی بلندی تک جاتے ہیں۔

دنیا کی سب سے زیادہ ڈھلوانی ریلوے لائن۔ جس کی ڈھلان 48 فیصد تک ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu