مالک کی وفات پر گھوڑا بھی تابوت پر سر رکھ کر رونے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جنوری 2017 23:48

مالک کی وفات پر گھوڑا بھی تابوت پر سر رکھ کر  رونے لگا

کسی کی جدائی پر تکلیف کا احساس صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی ہوتا ہے۔اس بات کو ایک گھوڑے نے درست ثابت کر دیا ہے، جسے اس کےمالک کی آخری رسومات میں روتے ہوئے دیکھا گیا۔
34سالہ واگنر ڈی لیما کے گھر والے اور دوست احباب اس وقت حیران رہ گئے جب اس کے گھوڑے سرینو نے اپنا سر تابوت پر رکھا اور ایسے رونے اور آہیں بھرنے لگا جیسے اپنے مالک کی موت پر صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

گھوڑے کی مالک کے ساتھ اس محبت سے متاثر ہوکر واگنر کا بھائی اسے بھی جنازے کے ساتھ قبرستان لے گیا۔
واگنر کی آخری رسومات 3 جنوری کو شمال مشرقی برازیل کے شہر پرائیبا میں ادا کی گئی۔ واگنر نئے سال کے پہلے دن موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہا ں اس کے دو آپریشن ہوئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
قبرستان جاتے ہوئے بھی سرینو سارے رستے روتا اور زمین پر پاؤں مارتارہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu