جاپانی ٹیونا کنگ نے سالانہ نیلامی میں ایک مچھلی 6 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں خرید لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 جنوری 2017 23:52

جاپانی ٹیونا کنگ نے سالانہ نیلامی میں ایک مچھلی 6 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں خرید لی

جاپانی ٹیونا کنگ نے سالانہ نیلامی میں ایک مچھلی 6 لاکھ ڈالر سے زیادہ میں خریدی ہے۔کیوشی کیمورا نے ٹسوکیجی فش مارکیٹ میں ہونے والی سال کی پہلی نیلامی میں بلوفن ٖٹیونا کو 74.2 ملین ین یا 6 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں خریداہے۔
کیوشی اس مچھلی کا عارضی مالک بننے پر بڑا خوش ہے۔ وہ اس 212 کلوگرام(467 پاؤنڈز) وزنی مچھلی کو اپنی فوڈ چین پر فروخت کرے گا۔

اس قیمت پر اسے مچھلی کا ایک پیس 85 ڈالر میں پڑا ہے ۔کیوشی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ مچھلی کافی مہنگی ہے مگر میں اس نیلامی میں کامیاب ہو کر کافی خوش ہوں۔
مچھلی خریدنے کے بعد کیوشی اور اس کے دوسرے سوشی شیف نے خاص چاقوؤں سے اس مچھلی کے ٹکڑے کیے جبکہ سوشی کے شوقین افراد نے مچھلی تیار ہونے کا انتظار کیا۔
کیوشی نے 2013 میں ہونے والی نیلامی میں بلو فن کے لیے ریکارڈ 1.8 ملین ڈالر ادا کر کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے حریف کو نیلامی سے باہر کر دیاتھا۔

(جاری ہے)


پچھلے سال کیوشی کو کسی خاص حریف کا سامنا کرنا نہیں پڑا تھا اس لیے اسے 200 کلو گرام کی مچھلی 1 لاکھ 17 ہزار ڈالر میں مل گئی تھی۔
اٹلانٹک بلوفن ٹیونا ایک نایاب مچھلی ہے، اس کے شکار پر بہت سے مغربی ممالک نے پابندی بھی لگائی ہوئی ہے۔ جاپان میں ہونے والی اس کی نیلامی ہر سال خبروں کی زینت بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu