عورت 20 سالوں سے اپنی آنتیں شاپنگ بیگ میں اٹھائے پھر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 جنوری 2017 23:46

ایک عورت گزشتہ 20سالوں سے اپنی آنتیں شاپنگ بیگ میں اٹھائے زندہ ہے۔80سالہ ہوبی ووشو کی مشکلات کا آغاز 1971 میں ہونے والی ایک سرجری سے ہوا۔سرجری میں ڈاکٹروں کی غلطی سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث اس کی آنتیں سالوں بعد جسم سے باہر نکل آئیں۔سرجری کے سالوں بعد اس کے زخم کھل گئے اور آنتیں باہر آ گئیں۔

(جاری ہے)

مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوسرا آپریشن نہ کرا سکی اور اسی لیے 20 سالوں سے وہ اپنی آنتوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر اور پھر ایک بیگ کی مدد سے جسم سے باندھ کر زندہ ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اب اس کا خاندان مالی مشکلا ت کی وجہ سے آپریشن نہیں کرا سکتا ہے یا عورت کو درپیش صحت کے دوسرے مسائل کی وجہ سے یہ آپریشن نہیں ہورہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu