کریڈٹ کارڈ سائز جتنا یہ فون آپ کی سمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت چھڑا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 جنوری 2017 23:43

کریڈٹ کارڈ سائز جتنا یہ فون آپ کی سمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت چھڑا سکتا ہے

”لائٹ فون“ (Light Phone) ایک اینٹی سمارٹ فون ہے۔ یہ فون صرف دو کام کرتا ہے۔ اس فون سے فون کال کی جا سکتی ہیں اور فون کال وصول کی جا سکتی ہیں۔لائٹ فون سے نہ ٹیکسٹ کیا جا سکتا ہے، نہ اسے ٹوئٹر سے کنکٹ کیا جا سکتا ہےاور نہ ہی اس میں کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

لائٹ فون کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس فون کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین فون کا استعمال کم سے کم کریں۔
اسے بنانے والی کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ ہم ایسا فون بنانا چاہتے تھے جسے لوگ کم سے کم استعمال کریں ا ور اپنی سمارٹ فون کے حد سے زیادہ استعمال کی عادت سے چھٹکارا پا لیں۔
اس فون کو دو رنگوں، سیاہ اور سفید، میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کریڈٹ کارڈ سائز جتنا یہ فون آپ کی سمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت چھڑا ..

Browse Latest Weird News in Urdu