خلا میں گولی چلائیں تو کیا ہوگا؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 جنوری 2017 23:44

خلا میں گولی چلائیں تو کیا ہوگا؟

خلا میں جیسے ہی کوئی خلا باز گولی چلائے گا تو سب سے پہلے زمین پر گولی چلانے کے برعکس گولی کے چلنے کی کوئی آواز سنائی نہیں دے گی۔ یعنی خلا خود ہی ریوالور کے لیے سائلنسر کا کام دے گی۔
خلا باز کے خلا میں فائر کرنے کے بعد ، نیوٹن کے حرکت کے تیسرے قانون کے مطابق، سب سے پہلے خلاباز کو ہی جھٹکا لگے گا۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ گولی فائر کرنے کے بعد خلاباز کتنی رفتار سے پیچھے کی طرف حرکت کرے گا؟
ہم اس کا اے کے 47اور سمتھ اینڈ ویسن ہینڈ گن سے فائر کرنے کی صورت کا موازنہ کرتے ہیں۔

اگر فائر اے کے 47 سے سے کیا جائے تو گولی 1600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر ہوگی جس کے نتیجے میں خلا باز 0.068 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پیچھے کی طرف جائے گا۔ 50 کیلیبر سمتھ اینڈ ویسن ہینڈ گن سے نکلنے والی گولی کی رفتار 1330 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سمتھ اینڈ ویسن ہینڈ گن سے نکلنے والی گولی کی رفتار ہلکی ہوتی ہے لیکن اس کا وزن اے کے 47 سے دوگنا سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اے 47 کی گولی کا وزن 7.9 گرام ہوتا ہے جبکہ سمتھ اینڈ ویسن کی گولی کا وزن 19.4 گرام ہوتا ہے۔گولی کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے خلاباز کو پیچھے کی طرف جھٹکا بھی زیادہ رفتار سے لگتا ہے۔اگر خلاباز خلا میں سمتھ اینڈ ویسن سے فائر کرے تو اس کے پیچھے کی طرف جانے کی رفتار 0.136 میل فی گھنٹہ ہوگی۔ اس رفتار پر وہ ایک فٹ بال سٹیڈیم کا فاصلہ 30 منٹ میں طے کرے گا۔


خلا میں خلاباز چاہے کسی بھی ہتھیار سے فائر کرے اس کا نتیجہ پیچھے کی طرف جھٹکے کی صورت میں ہی نکلے گا۔ اگر خلا باز دائیں طرف کا نشانہ لے کر فائر کرے تو گولی زمین کے مدار میں گھومنے لگے گی ، اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ کچھ دیر بعد گولی پیچھے سے آکر خلاباز کے سر پر ہی لگے ۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین ہو یا خلا، ہتھیاروں کا استعمال ہر جگہ نقصان دہ ہے۔

خلا میں گولی چلائیں تو کیا ہوگا؟

Browse Latest Weird News in Urdu