1.25 ڈالر ٹول ٹیکس بچانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کرنا شہری کے لیےناقابل معافی جرم بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جنوری 2017 23:52

1.25 ڈالر ٹول ٹیکس بچانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کرنا شہری کے لیےناقابل معافی جرم بن گیا
اورلینڈو۔ فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو 1.25 ٹول ٹیکس بچانے کےلیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کرنے پر کئی طرح کےمقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایف ایچ پی کی ترجمان نے بتایا کہ اُن کے ایک آفیسر نے اپوپکا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ جوشوا کو اپنی نمبر پلیٹ چھپانے کےلیے ریموٹ کنٹرول میکنیزم استعمال کرتے دیکھا۔ یہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اس طرح کی ہوتی ہے کہ یہ نمبر پلیٹ کے سامنے آ کر نمبر پلیٹ کو چھپا لیتی ہیں، جس سے سیکورٹی اور ٹول پلازہ کے کیمرے نمبر پلیٹ نہیں پڑھ سکتے۔

(جاری ہے)

ایف ایچ پی کی ترجمان کاکہنا ہے کہ ٹول ٹیکس بچانے کا یہ طریقہ جیمز بانڈ کی فلموں کی طرح ہے، جس میں ڈیوائس کو ریموٹلی کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جوشوا پر چوری، دھوکہ دہی اور کئی مقدمات درج ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 1.25 ڈالر کی بچت آپ کے ریکارڈ پر ناقابل معافی جرم کا دھبا لگنے سے زیادہ تو نہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو اس طرح کی ڈیوائسز کے بارے میں علم ہے۔یہ آن لائن دستیاب ہے، ان کی قیمت 50 ڈالر سے 200 ڈالر تک ہوتی ہے۔جو ٹول ٹیکس کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر آپ ٹول ٹیکس ادا کرنا افورڈ نہیں کر سکتے تو سڑکوں پر مت آئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu