کرنسی نوٹوں کی فوٹو کاپی یا سکین کیوں نہیں کیاجا سکتا؟ اصل وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 جنوری 2017 23:52

کرنسی نوٹوں کی فوٹو کاپی یا سکین کیوں نہیں کیاجا سکتا؟ اصل وجہ

جدید دور میں چھپنے والے اکثر کرنسی نوٹو ں پر ایک مخصوص یوریون جھرمٹ(EURion constellation) کا نشان ہوتا ہے۔تقریباً 55 ممالک کے کرنسی نوٹوں یوریون جھرمٹ کا نشان ہوتا ہے(جن کی تفصیل یہاں کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے)۔ ستاروں کی ترتیب سے ملتا جلتا یہ نشان کرنسی نوٹوں 1996 کے بعد پر شامل ہونا شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جدید دور کے تمام فوٹو کاپیئر سکینر اور سافٹ وئیر اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ اُن پر نہ ہی ان نشانات کے حامل نوٹوں کو کا پی کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سکین کیا جا سکتا ہے۔

گرافکس کے سافٹ وئیر بھی ایسے بنائے جاتے ہیں جو اس طرح کے نشان والی تصاویر کو نہ سکین کرتے ہیں اور نہ ہی سافٹ وئیر میں انہیں کھولتے ہیں۔ یوریون جھرمٹ کا یہ نشان ہی کرنسی نوٹوں کی فوٹو کاپی یا سکینگ کو مشکل بناتا ہے۔
یاد رہے کہ بہت سے ممالک میں کرنسی نوٹ کو فوٹو کاپی کرنا یا سکین کرنا جرم ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu