دنیا کی بہادر ترین بطخ جو شیر کے تالاب میں تیرتی رہی مگر شیر کے ہاتھ نہیں آئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جنوری 2017 23:36

دنیا کی بہادر ترین بطخ جو شیر کے تالاب میں تیرتی رہی مگر شیر کے ہاتھ نہیں آئی

ایک بہادر بطخ نے آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں شیر کے تالاب میں شیر کے ساتھ تیرتے ہوئے شیر کے حملوں سے بچ کر سب کو حیران کر دیا۔
سمبیو وائلڈ لائف پار، نیو ساؤتھ ویلز نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے۔ ویڈیو میں ایک نڈر بطخ کو شیر کے ساتھ ایک چھوٹے سے تالاب تیرتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شیر بطخ پر کئی بار حملے کرتا ہے مگر بطخ تیزی سے پانی میں غوطہ لگا کر شیر کے وار سے بچ جاتی ہےاور تالاب میں دوسری جگہ سے جا نکلتی ہے۔

شیر کئی بار بطخ پر حملے کرتا ہےا ور بطخ اسی طرح اپنا بچاؤ کر تی رہتی ہے مگر تالاب سے باہر نہیں نکلتی۔ کچھ دیر بعد جب شیر دیکھتا ہے کہ بطخ اس کے ہاتھ نہیں آئے گی تو وہ خود ہی تالاب سے باہر نکل جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر تماشا دیکھنے والے لوگ نعرہ لگاتے ہیں کہ بطخ جیت گئی۔
چڑیا گھر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ دنیا کی بہادر ترین بطخ شیر کے ساتھ کھیل کر مزے اور اپنا بچاؤ کرتے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu