کتاب ”40 منٹ کی تاخیر“ لائبریری کو 100 سال کی تاخیر سے واپس ملی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جنوری 2017 23:37

کتاب ”40 منٹ کی تاخیر“  لائبریری کو 100 سال کی  تاخیر سے واپس ملی

کیلیفورنیا کی ایک لائبریری کو ایک کتاب نکلوائے جانے کے 100سال بعد واپس ملی ہے۔
دو کزن جوڈی ویلس اور ویب جونسن نے مختصر کہانیوں کے اس مجموعے ”40 Minutes Late“ کو 100سال بعد سان فرانسسکو پبلک لائبریری لوٹایا ہے۔ اس کتاب کو اُن کی پڑ دادی ، مارش ڈکنسن ویب، نے لائبریری سے نکلوایاتھا۔
لائبریرین کا کہنا تھا کہ ہمسایوں میں لڑکے 5 سال اور 10 سال بعد بھی، جیسے ہی انہیں صفائی کے دوران کتاب ملے، کتاب واپس کر دیتے ہیں۔


مارش ڈکسن ویب نے جب کتاب نکلوائی تو اس کی عمر 83سال تھی۔ ریکارڈ سے پتا چلتا ہے ہے کہ وہ کتاب واپس کرنے کی آخری تاریخ سے ایک ہفتہ پہلےہی وفات پا گئی، جس کے باعث یہ کتاب اس کے سامان میں پڑی رہی۔
80سال بعد جانسن نے اس کتاب کو دیکھا تو اسے اپنے پاس رکھ لیا۔

(جاری ہے)

جانسن کا کہناہے کہ یہ کتاب اسے بہت پسند آئی ، اسی لیے اسے اپنے پاس رکھا تھا۔


لائبریری کا کہنا ہے کہ 10 سینٹ روز کے جدید ریٹ سے حساب لگایا جائے تو اس کتاب کو تاخیر سے واپس کرنے کی فیس 3650 ڈالر بنتی ہے لیکن لائبریری نے حال ہی میں ایمنسٹی پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت تاخیر سے کتابیں واپس کرنےو الوں سے جرمانہ نہیں لیا جا رہا، اسی سکیم کےتحت 3 جنوری سے اب تک 2000 کتابیں واپس آ چکی ہیں۔
لائبریری کی انتظامیہ سوچ رہی ہے کہ 100 سال پرانی اس کتاب کو ڈسپلے پر سجا ئے یا لوگوں کو جاری کرتی رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu