1 سے لیکر 1 لاکھ تک گنتی گننے میں آپ کو کتنا وقت لگے گا؟ یوٹیوب کے ایک صارف کو 1 لاکھ تک گننے میں 40 گھنٹے لگ گئے۔

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 جنوری 2017 21:59

1 سے لیکر 1 لاکھ تک گنتی گننے میں آپ کو کتنا وقت لگے گا؟ یوٹیوب کے ایک صارف کو  1 لاکھ تک گننے میں 40 گھنٹے لگ گئے۔

1 سے لیکر 1 لاکھ تک گنتی گننے میں آپ کو کتنا وقت لگے گا؟ اگر آپ کو اندازہ نہیں تو خود گن لیں یا نیچے دی ہوئی ویڈیو دیکھ لیں لیکن یاد رہے کہ ویڈیو دیکھنے کے لیے آپ کو اپنے وقت میں سے 24 گھنٹے الگ کرنے پڑیں گے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کے صارف MrBeast کا کہنا ہے کہ وہ بور ہورہا تھا تو اور بوریت کی وجہ سےہی اس نے گنتی گننے کافیصلہ کیا۔ مسٹر بیسٹ کو ایک لاکھ تک گنتی گننے میں 40 گھنٹے لگے تاہم اس کی ویڈیو کی طوالت کو بعض مقامات پر رفتار بڑھا کر 24 گھنٹے تک ہی رکھا گیا ہے۔
ہم نے تو اس ویڈیو کو چند منٹوں تک ہی دیکھا ہے، آپ دیکھیں کہ آپ میں اسے کہاں تک دیکھنے کی ہمت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu