بھارت میں چارٹانگوں اور دو جگہ سے پیشاب کرنے والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 جنوری 2017 23:42

بھارت میں چارٹانگوں اور دو جگہ سے پیشاب کرنے والے  عجیب و غریب بچے کی   پیدائش

بھارت میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کی چار ٹانگیں اور دو عضو تناسل ہیں۔یہ بچہ ہفتے کو صبح 4 بجکر 23 منٹ پر للیتاما اور چینابسوا کے ہاں نارمل ڈیلوری سے پیدا ہوا۔
اس کی ماں 23سالہ للتاما نے اپنے عجیب و غریب بیٹے کو خدا کا تحفہ قرار دیا ہے۔بچے کی ماں پہلے پہل تو اس بچے کو علاج کے لیے خصوصی ہسپتال لےجانے سے بھی کترا رہی تھی مگر بعد میں گھر والوں کے سمجھانے پر مغربی کرناٹک کے شہر بللاری میں ایک ہسپتال لےگئی۔

(جاری ہے)

بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ بیٹے کے مہنگے علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتی اس لیے وہ اپنے بیٹے کی اسی طرح پرورش کرے گی۔ للتاما کا ایک بیٹا تین سال پہلے بھی پیدا ہوا تھا، جو بالکل تندرست ہے۔
ڈاکٹر ویروپاکشا ، جس نے بچے کی ڈیلیوری میں مدد کی تھی، کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کے گھروالوں کو وجے نگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جانے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد اب بچہ وی آئی ایم ایس میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس اُن کے لیے چیلنج ہے۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ سرجری کے بچہ بالکل بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu