دنیا کے امیر ترین افراد نے ایٹمی حملے سے بچاؤ کے لیے بم پروف بنکر خریدنے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 جنوری 2017 23:49

دنیا کے امیر ترین افراد نے ایٹمی حملے سے بچاؤ کے لیے بم  پروف بنکر خریدنے شروع کر دئیے

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق خیالات سے شاکی انتہائی امیر ترین افراد نے اس کے صدر منتخب ہوتے ہیں ایٹمی حملوں سے بچاؤ کی تدابیر کرنی شروع کر دیں ہیں۔
ایک رپورٹ کے میں کہا گیاہے کہ سلیکون ویلی کے ٹیک ٹائیکونز ایک سیکرٹ فیس بک گروپ میں ایٹمی حملے کی صورت میں بچاؤ کی تفصیلات طے کر رہے ہیں۔
ایک انویسمنٹ فرم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اپنا ہیلی کاپٹر ہے۔

اس نے ایسا بنکر لے لیا ہے جس میں ائیرفلٹریشن سسٹم لگا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تیر اندازی کی تربیت حاصل کرنا بھی شروع کر دی ہے تاکہ ایٹمی حملے اور اس کے بعد مشکل وقت میں اپنا دفاع کر سکیں۔
ریڈٹ کے سی ای او اور بانی سٹیو ہوفمین کا کہنا ہے کہ میں نے کئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ، ایمونیشن اور خوراک جمع کر لی ہے، جو کچھ وقت کے لیے میرے کام آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)


اس رپورٹ کی تصدیق بم پروف بنانے والی کمپنی رائزنگ ایس بنکرز کے مالک گیری لنچ کے پیش کیے ہوئے اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے۔ گیری کا کہنا ہے کہ 2014 کے مقابلے میں اب بم پروف بنکر کی طلب میں 700 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔بنکروں کے مالکان کا خیال ہے کہ لائیون بیٹری سیلز اور خوراک سے بھرے بنکروں میں وہ 25 سال گزار سکیں گے۔
الٹی میٹ بنکر کے مائیک پیٹرس نے ہالی وڈ رپورٹر کو بتایا کہ لوگ انڈرگراؤنڈ بھی عیش و عشرت میں رہنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک مستقبل کچھ اچھا نہیں ہوگا۔ مائیک نے بتایا کہ جتنے لوگوں سے وہ ملا ہے سب سمجھتے ہیں کہ ہمارا خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu