چالان پر ڈرائیور کا تیز رفتاری کے لیے انوکھا جواز۔ ہوا گاڑی کو دھکیل رہی تھی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جنوری 2017 23:53

چالان پر ڈرائیور کا تیز رفتاری کے لیے  انوکھا جواز۔ ہوا گاڑی کو دھکیل رہی تھی

عام طور پر ڈرائیور چالان کے وقت حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے کے عجیب وغریب جواز پیش کرتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ مجھے ایمرجنسی تھی، کسی کو ٹوائلٹ پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے اور کوئی کہتا ہے کہ اسے حد رفتار کا نشان ہی نظر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

لیکن مغربی آسٹریلیا ایک ڈرائیو نے 68 میل فی گھنٹہ حد رفتار والے روڈ پر 78 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کا انوکھا جواز پیش کیا ہے۔
تھری سپرنگ پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آفیسر نے ایک چالان کی فوٹو شیئر کی ہے، جس میں ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کی وجہ ہوا کو قرار دیا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہوا اسے پیچھے سے دھکیل رہی تھی۔
ٹوئٹر پر پولیس آفیسر نے اس چالان کو ”آج کے دن کا بہترین بہانہ“ کے نام کیپشن سے شیئر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu