اتحاد ائیر ویز کے JFK ائیر پورٹ کے مرکزی لاؤنج میں اور ایک انتہائی پرتعیش خفیہ لاؤنج بھی ہے۔ جہاں تک جانے کا راستہ بھی خفیہ ہے۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جنوری 2017 23:54

اتحاد ائیر ویز کے JFK ائیر پورٹ کے  مرکزی  لاؤنج میں اور ایک انتہائی پرتعیش خفیہ لاؤنج بھی ہے۔ جہاں تک جانے کا راستہ بھی خفیہ ہے۔

اتحاد ائیر ویز کے جے ایف کینڈی ائیرپورٹ ٹرمینل 4 کے مین لاؤنج میں ٹھہرنے والے مسافروں کو اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ اس لاؤنج کے اندر بھی ایک اور خفیہ لاؤنج ہے۔ یہ خفیہ لاؤنج کسی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے لیے نہیں بلکہ ائیر لائن میں سب سے اعلیٰ کلاس یعنی Residenceکا ٹکٹ لینے والوں کے لیےہے۔یہ دنیا کا سب سے بہترین فرسٹ کلاس سوئٹ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

Residenceکلا س میں نیویارک سے ابوظہبی کے دوریٹرن ٹکٹوں کی مالیت 41ہزار ڈالر ہے۔یہ خفیہ لاؤنج 500مربع فٹ پربنا ہوا ہے یعنی یہ نیویارک کے اوسط اپارٹمنٹ سے بڑا ہے۔یہاں موجود سٹنگ ایریا میں ایک بڑا ٹی وی اور بہترین ڈائنگ سیٹ اپ ہے۔ مہمانوں کے لیے اعلی ترین کراکری، جس میں 24 قیراط سونے کی سروس پلیٹ بھی ہے، مہیا کی گئی ہے۔اس خفیہ لاؤنج میں مہمانوں کےلیے عبادت کا کمرہ، لگژری باتھ روم بھی ہے۔ مہمانوں کےلیے یہاں آنے کا خفیہ دروازہ تو ہے ہی مگر پرائیویسی کے حوالے سے حساس مہمانوں کےلیے پرائیویٹ راستہ بھی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu