ذہین عورت نے پلاسٹک کی پرانی بوتلوں اور فالتو لکڑی سے فرنیچر بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 جنوری 2017 23:49

ذہین عورت نے پلاسٹک کی پرانی بوتلوں اور فالتو لکڑی سے  فرنیچر  بنا لیا

لندن سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر میکائلہ پیڈروس نے پرانی بوتلوں اور فالتو لکڑی کا ایک نیا مصرف ڈھونڈا ہے اور ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ اس نے اپنے پراجیکٹ کو جوائنگ بوٹلز(Joinning Bottles) کا نام دیا ہے۔
میکائلہ پرانی پلاسٹک بوتلوں کو فالتو لکڑی سے بنا فرنیچر جوڑنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح پرانی بوتلیں بھی استعمال ہوجاتی ہے اور فالتو لکڑی بھی ضائع نہیں ہوتی۔
میکائلہ پلاسٹک کی پرانی بوتلوں کو مطلوبہ سائز میں کاٹ کر اور پھر گرم کر کے فرنیچر کے جوڑوں پر لگاتی ہے۔ وہ اسی طریقے سے صرف پلاسٹک کی بوتلیں اور فالتو لکڑی سے بغیر کیل استعمال کیے ہوئے سٹول اور میزیں بھی بناتی ہیں، جو بظاہر بہت مضبوط ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu