سعودی شہزادے نے 80 عقابوں کے لیے فرسٹ کلاس کے ٹکٹ خرید لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 جنوری 2017 23:50

سعودی شہزادے نے 80 عقابوں کے لیے فرسٹ کلاس کے ٹکٹ خرید لیے

سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور خبروں کی زینت بن گئی۔ اس تصویر میں ایک جہاز کی فرسٹ کلاس میں عقابوں کو سفر کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر ایک ریڈٹ صارف نے اپ لوڈ کی ہے۔قطر ائیر ویز کے جہاز کا کپتان اس صارف کا دوست ہے، جس نے یہ تصویراسے بھیجی ہے۔
ریڈٹ پوسٹ میں صارف نے لکھا ہے کہ میرے کیپٹن دوست یہ تصویر مجھے بھیجی ہے، سعودی شہزادے نے اپنے 80 عقابوں کے لیے ٹکٹ خرید لیے۔

(جاری ہے)


کچھ پاکستانی صارفین اس تصویر کو قطری شہزادے کے عقاب کےکیپشن کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں لیکن اصل ریڈٹ پوسٹ میں سعودی شہزادہ ہی لکھا ہے۔

My captain friend sent me this photo. Saudi prince bought ticket for his 80 hawks. from funny

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu