ڈاکٹروں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پیٹ کے درد کی اصل وجہ 6 فٹ کا کیڑاہوگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جنوری 2017 23:28

ڈاکٹروں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پیٹ کے درد کی اصل وجہ 6 فٹ کا کیڑاہوگا

بھارتی ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں پیٹ کے درد میں مبتلا شخص کے پیٹ میں 6 فٹ کا ٹیپ ورم(فیتے کی شکل کے کیڑے جو آدمی اور بڑے جانوروں کی غذا کی نالی میں پائے جاتے ہیں) دریافت کیا۔
نئی دہلی سے تعلق رکھنےوالے 48 سالہ شخص کو دو ماہ سے پیٹ درد کی شکایت تھی۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا، خون کے ٹسٹ ہوئے، جس کے بعد کیمرے سے اس کے گلے کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

معائنے سے پتا چلا کہ اس کی آنتوں میں ٹیپ ورم موجود ہے۔

(جاری ہے)

کیمرے اور مخصوص چمٹی سے ڈاکٹروں نے ٹیپ ورم کا سرا ڈھونڈا، جس کے بعد اسے مریض کے منہ کے ذریعے باہر نکال لیا گیا۔اس ٹیپ ورم کی لمبائی 188 سینٹی میٹر(6.17فٹ) تھی۔ اس ٹیپ ورم کو نکالنے کےلیے ڈاکٹروں کو ایک گھنٹے کاآپریشن کرنا پڑا۔
اس ٹیپ ورم کو نکالنے کے بعد باقی رہ جانے والے ممکنہ ٹیپ ورمز کومارنے کے لیے مریض کو ادویات دے گئی۔ ادویات لینے کے ایک ماہ بعد مریض کا کہنا ہے کہ اب وہ خود کو تندرست محسوس کر رہا ہے۔
ڈاکٹرسیریک فلپس، ماہرامراض جگر، نے لائیو سائنس کو بتایا کہ اس مریض کے پیٹ میں موجود ٹیپ ورم اس کا اب تک کا دیکھا ہوا سب سے بڑا ٹیپ ورم ہے۔

ڈاکٹروں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پیٹ کے درد کی اصل وجہ 6 فٹ کا کیڑاہوگا

Browse Latest Weird News in Urdu