اگر دنیا کی تمام آبادی کو ایک عمارت میں جمع کیا جائے تو وہ عمارت کتنی بڑی ہوگی؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جنوری 2017 23:28

اگر دنیا کی تمام آبادی کو ایک عمارت میں جمع  کیا  جائے تو وہ عمارت کتنی بڑی ہوگی؟

یوٹیوب پر موجود ایک معلوماتی اور دلچسپ ویڈیو میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ اگر دنیا کی تمام آبادی کو ایک ہی عمارت میں جمع کیا جائے تو وہ عمارت کتنی بڑی ہوگی؟
ویڈیو بنانے والے نےا صل سوال کا جواب دینے کے لیے مختلف عمارتوں اور اُن میں رہنے یا کام کرنے والوں کی تعداد کا بھی تقابل کیا اور اسی سے اندازہ لگایا کہ دنیا کی تمام آبادی کو کتنی بڑی عمارت میں جمع کیا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق کے مطابق 1 مربع میٹر میں 5 افراد کو باآسانی جمع کیا جا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ جمع کرنا لوگوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔اسی وجہ سے اس جائزے میں بھی 5 افراد فی مربع میٹر اور اونچائی 1.63 میٹر کو ہی بنیاد بنایا گیا ہے، اس حساب سے ایک شخص کو 0.326 مکعب میٹر کی جگہ اور 3.07 افراد کو ایک مکعب میٹر کی جگہ ملتی ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت دنیا کی آبادی 7ارب 47 کروڑ80لاکھ ہے۔اگر اس تمام آبادی کو ایک جگہ جمع کیا جائے تو ہمارے بنیادی حساب کے مطابق اہمیں 2.436ارب مکعب میٹر یا 2.436 مکعب کلومیٹر جگہ کی ضرورت ہوگی۔ اگرایک ایسی عمارت تیار کی جائے ، جس کی ہر منزل کی بلندی 1.63 میٹر ہو اور ہر مربع میٹر پر 5افراد جمع ہوں تو ساری دنیا کی آبادی کو ایک جگہ جمع کرنے کےلیے 1.346 مکعب کلومیٹر یا 0.836 مکعب میل لمبی ، چوڑی اور 1346 میٹر یا 4416 فٹ اونچی عمارت تیار کرنی پڑے گی۔


یہ عمارت اتنی زیادہ بڑی نہیں ہوگی کہ اس کے گرد چکر لگانے کےلیے موٹر سائیکل یا گاڑی کی ضرورت پڑے۔ اچھا کھلاڑی آدھے گھنٹے میں اس عمارت کا چکر لگا سکتا ہے لیکن اندر موجود لوگوں کو گنتے ہوئے کسی شخص کو کتنی دیر لگے گی اس بات اندازہ اس سے لگا لیجیے کہ کچھ دن پہلے ایک شخص نے ایک لاکھ تک گنتی گننی شروع کی تو اسے ایک لاکھ تک گنتی گننے میں ہی چالیس گھنٹے لگے تھے(تفصیلات اس صفحے پر

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu