دنیا کا ایسا جزیرہ جہاں سورج چار ماہ دکھائی ہی نہیں دیتا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 فروری 2017 11:42

دنیا کا ایسا جزیرہ جہاں سورج چار ماہ دکھائی ہی نہیں دیتا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2017ء) : کیا آپ کو معلوم ہے؟ کہ دنیا میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجود ہے جہاں چاہ ماہ کے لیے سورج ہی دکھائی نہیں دیتا۔ اس جزیرے میں رہنے والے افراد دو مرتبہ موسم سرما سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ جزیرہ قطب شمالی اور ناروے کے درمیان موجود مجموعہ جزائر کا سا روپ دیتا ہے ۔ زمین کا یہ دلکش حصہ سوالبارڈ کہلاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جزیرہ 23 ہزار 561 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ اس جزیرے پر ڈھائی ہزار سے زائد افراد مقیم ہیں۔ یہاں رہنے والے افراد کو کہنا ہے کہ چار ماہ تک یہاں سورج دکھائی نہیں دیتا اور یہاں رہنے والے افراد طلوع آفتاب کے وقت مارچ کر کے سورج کا استقبال کرتے ہیں۔ اس جزیرے میں چار ماہ کے لیے مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔ جبکہ یہاں ایک سال میں 4 کی بجائے 5 موسم ہوتے ہیں کیونکہ موسم سرما ایک سال میں دو مرتبہ آتاہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu