چیزوں سے محبت کی بجائے نفرت کی بنیاد پر لوگوں کو ملانے والی ایپلی کیشن جلد ہی منظر عام پر آجائے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 فروری 2017 23:55

چیزوں سے محبت کی بجائے نفرت کی بنیاد پر لوگوں کو  ملانے والی ایپلی کیشن جلد ہی منظر عام پر آجائے گی

جلد ہی ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی جو لوگوں کو باہمی دلچسپی جیسے پسند و ناپسند کی بجائے کسی چیز سے مشترکہ نفرت کی بنیاد پر ملائے گی۔
Hater نام کی یہ ایپلی کیشن 8 فروری کو لانچ کیا جائے گی۔ یہ پہلی ایپلی کیشن ہوگی جو باہمی دلچسپیوں میں مشترکہ نفرت کی بنیاد پر لوگوں کو ملائے گی۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں پروفائل بناتے ہوئے صارفین بتائیں گے کہ وہ کسی چیز یا شخص کو پسند یا ناپسند کرتے ہیں یا اس سے محبت یا نفرت کرتے ہیں۔


اس کے بعد ایپ اپنے آرکائیو سے مشترکہ نفرت رکھنے والے صارفین کو اس صارف سے ملا دے گی۔ایپلی کیشن میں شخصیات اور چیزوں کے 2000 موضوعات ہیں، جن کے بارے میں صارفین محبت یا نفرت کا بیان کر سکتےہیں۔
اگرچہ اس ایپلی کیشن کی بنیاد ہی نفرت ہے مگر ایپ کی ویب سائٹ کے مطابق اس پر نفرت انگیز بات چیت بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu