ہر روز ایک اجنبی کو دوست بنانے والے شخص نے ایک سال میں 366 دوست بنا لیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 فروری 2017 19:16

ہر روز ایک اجنبی کو دوست بنانے والے شخص نے ایک سال میں 366 دوست بنا لیے

ہر سال کے شروع میں لوگوں کی اکثریت مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے پختہ عزائم کا اظہار کرتے ہیں، کوئی نئے سال پر ہر روز ورزش کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو کوئی کتابیں پڑھنے کا ۔ لیکن ایک شخص نے سال 2016 کے آغاز پر ایک انوکھے عزم کا اظہار کیا اور مقصد میں کامیابی بھی حاصل کی۔
سٹینر نے ہر روز ایک نئے دوست بنانے کا ارادہ کیا اور 2016 میں 366 نئے دوست بنائے۔

سٹینر کو یہ اچھوتا خیال موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے آیا۔

(جاری ہے)

سٹینر کا کہنا ہے وہ حد سے زیادہ موبائل استعمال کر رہا تھا،موبائل سے چھٹکارا پانے کے لیے اس نے خود ہی ہر روز ایک نیا دوست بنانے کا سوچا۔سٹینر کا کہنا ہے کہ گلیوں میں ، سڑکوں پر ہر جگہ لوگ اپنے موبائل میں مگن نظر آتے ہیں، فون انسانوں کے بیچ ایک مصنوعی رکاؤٹ پیدا کر دیتے ہیں۔

اسی وجہ سے اس نے فون رکھا اور دوست بنانے شروع کر دئیے۔سٹینر نے اپنے نئے دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ایک سال کے دوران سٹینر نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دوستی کی۔سٹینر ایک ایسے شخص سے بھی ملا جو اس کی نئی ملازمت کا ذریعہ بنا۔سٹینر نے Daily Hello کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا، جہاں وہ روز ملنے والے لوگوں کی تصویر پوسٹ کرتا رہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu