عمران خان نے دو سال میں 150 ملین ڈالر کما لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 فروری 2017 23:55

عمران خان نے دو سال میں 150 ملین ڈالر کما لیے

عمران خان اُن چند افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے ایوان سپیگل کو سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی سنیپ انکارپوریشن کے شیئرز کی ابتدائی فروخت اور فیصلوں میں مدد دی۔ اسی کی وجہ سے کمپنی نے 25 ارب ڈالر حاصل کیے۔
دو سال کے عرصے کے اندر ہی عمران خان نے سنیپ چیٹ میں رہتے ہوئے 150 ملین ڈالر کما لیے۔ اسے اب 2 فروری کو کمپنی کی طرف سے 145 ملین ڈالر کےشیئرز دئیے گئے جبکہ پچھلے سال اسے 5 ملین ڈالر کا بونس ادا کیا گیا تھا۔


2004 تک عمران خان ایک چھوٹی سی کمپنی فلکرم گلوبل پارٹنرز میں کام کرتا رہا۔ وہ Credit Suisse میں بطور ہیڈ آف گلوبل انٹرنیٹ انویسٹمنٹ بھی کام کرتار ہا۔2014 میں عمران خان نے علی بابا کے شیئرز کی ابتدائی عوامی فروخت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2015 میں عمران خان نے سنیپ انکارپوریشن میں شمولیت اختیار کر لی، جہاں اس کا کام آمدن بڑھانا، فروخت کے اشتہار چلانا اور کاروبار کو بڑھانا تھا۔

(جاری ہے)


عمران خان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے۔ وہ امریکا میں بطور ایک طالب علم کے آیا تھا۔ اس نے یونیورسٹی آف ڈینور کے ڈانیئل کالج آف بزنس سے گریجویشن کی۔ 2000 میں اس نے ING Barings میں ملازمت کی۔اس کے بعد وہ فلکرم گلوبل پارٹنرز میں چلا گیا۔ 2004 میں اس نے جے پی مورگن میں ملازمت کر لی اور وال سٹریٹ کے بہترین انٹرنیٹ تجزیہ کار میں شمار ہونے لگا۔
29 سال کی عمر میں عمران خان جے پی مورگن کا کم عمر ترین منیجنگ ڈائریکٹر بن گیا۔عمران خان نے 6 سال تک جے پی مورگن کے لیے کام کیا۔ اس کے علاوہ بھی خان کئی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu