ٹانگیں کٹ جانے والے بلے کو نئی ٹانگیں مل گئیں۔ پھر سے دوڑنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 فروری 2017 23:50

ٹانگیں کٹ جانے والے بلے  کو نئی ٹانگیں مل گئیں۔ پھر سے دوڑنے لگا

ٹانگیں کٹ جانے والے اس بلے کو سرجری کے بعد نئی ٹانگیں مل گئی ہیں۔ بلغاریہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک ٹرین یا گاڑی کے ساتھ حادثےکے بعد اس بلے کی ٹانگیں کٹ گئی تھی ۔حادثے کے بعد ایک عورت نے اسے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ایک کلینک میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

جہاں سرجن ولادیسلوف زلاٹینف نے اس کا معائنہ کیا اور اسے مصنوعی ٹانگیں لگا دیں۔ولادیسلوف کا کہنا ہے کہ اب یہ بلا آرام سے چل پھر سکتا ہے،دوڑ سکتا ہے اور چھوٹے چھوٹے جمپ بھی لگا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ولادیسلوف کا کہنا ہے کہ انہیں آپریشن کی کامیابی پر فخر ہے اوراس آپریشن کے دوسرے مریضوں کے لیے بھی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔
اس وقت یہ بلا ایک ریسکو شیلٹر میں ہے جہاں جلد ہی کوئی نہ کوئی خاندان اسے اپنا لے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu