پولینڈ کےچھوٹے سے گاؤں میں ہر چیز رنگ برنگی پھولوں کی پینٹنگ سے ڈھکی ہے

منگل 7 فروری 2017 23:51

پولینڈ کےچھوٹے سے گاؤں میں ہر چیز رنگ برنگی پھولوں کی پینٹنگ سے ڈھکی ہے

پولینڈ کے ایک گاؤں زالیپیا کو انسانی ہاتھوں سے بنا دنیا کا خوبصورت ترین گاؤں کہا جا سکتا ہے۔ اس گاؤں کی ہر چیز رنگ برنگے پھولوں سے ڈھکی ہے۔
اس گاؤں کے پھولوں سے بنا ہونے کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔ اس گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے اپنے گھر میں چولہے کے دھوئیں سے چھت پر بننے والے نشان کو مٹانے کے لیے اس پر ایک پھول پینٹ کر دیا۔ان دنوں گاؤں کے گھروں میں ہوا کے گزرنے کا مناسب انتظام نہیں تھا اس لیے گھروں میں چھت پر دھوئیں کے نشان بننا عام تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تو گاؤں کے تمام لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی دھوئیں کے نشان مٹانے کے لیے خود سے پھول پینٹ کرنا شروع کر دئیے۔اس کے بعد لوگوں نے چھتوں کو ہی نہیں پورے گھر پر پھول پینٹ کرنا شروع کر دئیے۔ چند دنوں میں ہی گاؤں کے سارے گھر، غلہ گودام،پل اور چرچ غرض کے ہر چیز پھولوں سے ڈھک گئی۔ 1948 سے ہر بہار میں اس گاؤں میں Painted Cottage Competition ہورہا ہے ۔اس مقابلے کو” ملووانا خاتا“ بھی کہا جاتا ہے۔اس مقابلے کا اصل مقصد پولینڈ کے لوگوں کو جنگ عظیم دوم میں ہونے والے مظالم کو بھولنے میں مدد دینا تھا۔ آج زالیپیا اس سیاہ دور یعنی جنگ عظیم دوم کے وقت سے بہت مختلف ہے۔زالیپیا کا گاؤں پولینڈ کے جنوب مشرق میں کراکوف سے 90 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

اس گاوں کی ہر چیز پھولوں کی پینٹنگ سے ڈھکی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu