آدمی، بیوی کا سر کاٹنےکےبعد 5 میل تک سر کو ہاتھ میں لیے چلتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 فروری 2017 23:45

آدمی، بیوی کا سر کاٹنےکےبعد 5 میل تک سر کو ہاتھ میں لیے چلتا رہا

پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنےکے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔38سالہ ناراائن سنگھ کو اپنی بیوی 28 سالہ سریتا کے قتل کے الزام میں گرفتا رکر لیا ہے۔ نارائن سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے بے وفائی کرنے پر تلوار سے بیوی کا سرقلم کر دیا اور سر اٹھا کر پولیس اٹیشن پہنچ گیا۔
خوفزدہ عینی شاہد نے بتایا کہ کس طرح نارائن نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سراٹھا کر پولیس اسٹیشن جا کر اپنے اقدام کا جواز پیش کیا۔

(جاری ہے)

نارائن کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھ سے بے وفائی کی جس پر میں نے اسے قتل کر دیا۔ نارائن نے پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار اپنی بیوی کو منع کر چکاتھا مگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی۔
گھریلی گاؤں، انگورا سے تعلق رکھنے والے نارائن کے ہمسایے نے بتایا کہ نارائن دو بار پہلے بھی اپنی بیوی کو منع کر چکا ہے۔ اب کی بار نارائن نے کئی دن تک جاسوسی کے بعد انہیں پکڑا اور بیوی کو قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu