واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی عورت سونامی سے بچاؤ کےکیپسول کیبن کی پہلی امریکی مالک بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 فروری 2017 23:53

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی عورت سونامی سے بچاؤ کےکیپسول کیبن کی پہلی امریکی مالک بن گئی
واشنگٹن سٹیٹ کی ایک عورت، جو ساحل پر رہتی ہے ، کاکہنا ہے کہ وہ اور اس کی فیملی سونامی کے حوالے سے کافی خوفزدہ تھی۔ اس خوف کو دور کرنے کے لیے انہوں نے  سونامی سے بچاؤ کا کیپسول کیبن لیا ہے۔ وہ امریکا میں اس کیپسول  کیبن کی پہلی خریدار ہیں۔
جینی جونسن   دو بار کینسر کو شکست دے چکی ہے۔جینی چند ماہ پہلے لانگ بیچ منتقل ہوئی تھی۔ اس کے بالغ بچے اس کے سونامی کے لیے پُر خطر جگہ، یعنی کسی بھی ساحل پر ،  رہنے پر کافی پریشان تھے۔

(جاری ہے)

جینی کےبچوں نے اس سے کہا تھا کہ انہیں جینی کے ساحل پر رہنے کے خواب کا پتا ہے لیکن اسے احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیے۔
جینی نے جب سونامی سے بچاؤ کے حوالے سے تحقیقات کی تو اسے سروائیول کیپسول نامی کمپنی کے بارےمیں پتا چلا۔اس کمپنی کے سی ای او نے سونامی کے خوف سے دوچار لوگوں کے لیے سروائیول پوڈ ایجاد کیا ہے۔
جینی نے 13ہزار 500 ڈالر میں اس کیپسول کو خرید لیا ہے۔اس کیپسول میں دو سیٹیں، ائیر ٹینک ، پانی  اور کھانے کی خشک اشیاء موجود ہیں۔سیلاب کی صورت میں یہ کیپسول پانی کے اوپر تیرتا رہے گا۔ اس کے شوخ رنگوں کے باعث ہوا میں پرواز کرتے ہیلی کاپٹر اسے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu