دوبئی میں جلد ہی دنیا کی سب سے پہلی 360 ڈگری پر گھومنے والی بلند قامت عمارت بنائی جائے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 فروری 2017 23:54

دوبئی میں جلد ہی دنیا کی سب سے پہلی 360 ڈگری پر  گھومنے والی  بلند قامت عمارت بنائی جائے گی
جلد ہی دوبئی میں دنیا کی سب سے پہلی 360 ڈگری پر گھومنے  والی بلند قامت عمارت تعمیر کی جائے گی۔اس عمارت کی تعمیر 2020  تک مکمل ہو جائے گی۔
ڈائنامک ٹاور نام کی اس عمارت  کی تجویز اسرائیلی-اطالوی ماہرتعمیرات ڈیوڈ فشر نے دی تھی۔ اس عمارت میں کل 80 منزلیں ہونگی۔

(جاری ہے)

یہ سب منزل الگ الگ بھی گھوم سکتی ہیں، جس کی وجہ سے اس عمارت میں رہنےو الے ہر منٹ  کھڑکی سے نیا نظارہ دیکھ سکیں گے۔ اس عمارت میں رہنے والے تمام لوگ اپنے اپنے فلیٹ کو اپنی مرضی کی سپیڈ سے گھوما سکتے ہیں۔ اس عمارت کے ہر اپارٹمنٹ کی قیمت 30 ملین ڈالر ہے۔ اتنی زیادہ قیمت میں اپارٹمنٹ خریدنے کو والوں کو بجلی مفت ملے گی۔ اس عمارت کی دومنزلوں کےدرمیان  ونڈ ٹربائن لگی ہوئی ہیں ، جو عمارت میں بجلی فراہم کریں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu