ایک شخص نے مردہ خانے کی گاڑی چرائی اور اندر لاش ہونے پر آکر واپس کھڑی کر کے دوسری چرا لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 فروری 2017 23:44

ایک شخص نے مردہ خانے کی گاڑی چرائی اور اندر لاش ہونے پر آکر واپس کھڑی کر کے دوسری چرا لی
کیلیفورنیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے مردہ خانے کے باہر کھڑی گاڑی  چرائی مگر جب اسے معلوم ہوا کہ اس گاڑی میں لاش ہے تو  اس نے گاڑی واپس کھڑی کی اوردوسری گاڑی چرا کر لےگیا۔ ریور سائیڈ پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ خانے کے ایک ملازم نے   پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی اور اندر چلا گیا۔ باہر کھڑی گاڑی کو، جس میں چابیاں لگی ہوئی تھیں،  24 سالہ بوبی جو واشنگٹن نے چرا لیا۔

ملازم باہر آیا تو گاڑی  غائب ہو چکی تھی۔ بوبی نے جب گاڑی کی بیک سیٹ دیکھی تو لاش دیکھ کر  ایک گھنٹے کے بعدگاڑی واپس کھڑی کرنے آگیا۔ بوبی  لاش والی گاڑی کھڑی  کر کے اسی پارکنگ سے  دوسری  گاڑی چرا کر لے گیا۔دوسری بار گاڑی چراتے ہوئے اسے ایک ملازم نے روکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ بھاگ گیا۔ گاڑی کو روکنے والے ملازم نے وہاں موجود پہلی گاڑی کی چوری کی تفتیش کرنے والے  پولیس آفیسر کی توجہ دوسری دفعہ چوری ہونے والی گاڑی کی طرف دلائی تو پولیس نے بوبی کا پیچھا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تقریباً دو میل دور جا کر پولیس نے بوبی کو پکڑ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بوبی  کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صرف گاڑی چوری کرنے کی دفعات عائد کی ہیں۔ بوبی پر لاش چرانے کی دفعات عائد نہیں کی گئیں، کیونکہ بوبی کو لاش کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
پولیس نے بوبی کو جیل بھیج دیا ہے۔ اسے ایک لاکھ کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu