پاکستانی سٹنٹ مین پلکوں سے اینٹیں اٹھانے کے لیےعلاوہ درجنوں کرتب دکھا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 فروری 2017 23:51

پاکستانی سٹنٹ مین پلکوں سے اینٹیں اٹھانے کے لیےعلاوہ درجنوں کرتب دکھا سکتا ہے

پاکستان سے تعلق رکھنےو الا غلام فاروق انگلیوں پر کھڑے ہو کر  اپنی آنکھوں پلکوں سے اینٹیں اٹھا سکتا ہےاور اسی دوران اپنے دانتوں سے لوہے کہ سلاخ بھی موڑ سکتا ہے۔
32 سالہ غلام فاروق اپنے دانتوں سے مسافروں سے بھری منی بس بھی کھینچ سکتا ہے۔ غلام فاروق کا دعویٰ ہے کہ وہ 50 سے زیادہ ایسے سٹنٹ  کر چکاہے، جس سے اس کی زندگی  جانے یا جسم کےکسی حصے کے ضائع ہونے کا خدشہ  تھا۔


غلام فاروق کا کہنا ہے کہ مجھے سٹنٹ کرنا پسند ہے اور یہ میں بہت اچھے کر سکتا ہوں، اسی لیےمیں نے اسے پیشہ بنایا ہے، یہ میرے لیے کیٹ واک کی طرح ہے۔
چار بچوں کے باپ غلام فاروق نے بتایا کہ سٹنٹ کرنے کا شوق اسے دس سال پہلے ٹی وی دیکھ کر ہوا، جس کے بعد اس نے استاد شیر جان بلوچ کی شاگردی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

غلام فاروق کا کہنا ہے کہ میں ٹی وی شو سے بھی اچھے سٹنٹ کر سکتا ہوں، میں کوئی اچھا پلیٹ فارم دیکھ رہا ہوں۔

غلام فاروق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا سب سے بہترین سٹنٹ مین ہے، موت سے ٹکر لینے والے سٹنٹ بھی کوئی اس کی طرح آسانی سے نہیں کر سکتا۔ غلام فاروق کا کہنا ہے کہ میں اپنے سر پر سے ٹرک گزار سکتا ہوں اور چار کلو کی اینٹ آنکھوں سے اٹھا سکتا ہے، جس سے مجھے خراش تک نہیں آتی۔
غلام فاروق نے ایک ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا ہے جس میں وہ نوجوانوں کو سٹنٹ سکھاتا ہے۔اس کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کا سب سے مضبوط آدمی ہے۔اس کا خواب  ہے کہ دو جہازوں کو دانتوں سے کھینچ کر ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

پاکستانی سٹنٹ مین پلکوں سے اینٹیں اٹھانے کے لیےعلاوہ درجنوں کرتب دکھا ..

Browse Latest Weird News in Urdu