امریکی مسلمان یہودیوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے 78ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 23:51

امریکی مسلمان یہودیوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے 78ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کر لیے

امریکی مسلمانوں نے انتہاء پسندوں کے ہاتھوں غارت کیے ہوئے یہودی قبرستان کی بحالی کے لیے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ انتہا پسندوں نے سینٹ لوئس، میسوری میں یہودیوں کے ایک قبرستان میں کافی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد کتبے توڑ دئیے تھے جس پر مسلمانوں نے قبرستان کی بحالی کےلیے ایک  آن لائن فنڈریزنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی مگر جلد ہی 2700 افراد کی مدد سے 78 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ رقم جمع ہوگئی اور مہم کے اختتام میں ابھی 26 دن باقی ہیں۔

 
قبرستان کے سٹاف کے مطابق انتہا پسندوں نے اس ویک اینڈ پر قبرستان کے 170 کتبوں کو توڑ دیا تھا۔
حالیہ امریکی الیکشن کے بعد امریکا میں یہودیوں سے نفرت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہودیوں کے ایک کمیونٹی گروپ کے ہیڈ کوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی جا چکی ہے۔
یہودی قبرستان کی بحالی کے لیے رقم جمع کرنے والے مسلمان ایکٹیویسٹ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں جمع کی جانے والی اضافی رقم دوسرے یہودی قبرستانوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu