بھارت کے پاگل خانوں میں موجود دماغی طور پر تندرست سینکڑوں افراد کو اُن کے گھروالوں نے چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 فروری 2017 23:53

بھارت کے پاگل خانوں میں موجود دماغی طور پر تندرست سینکڑوں افراد کو اُن کے گھروالوں نے چھوڑ دیا
بھارت کے پاگل خانوں میں 786 افراد ایسے ہیں جو دماغی طور پر بالکل تندرست ہیں مگر ان کے پاس پاگل خانوں کے علاوہ رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔
یہ تمام افراد وہ ہیں، جنہیں پاگل ہونے پر ان کے گھر والے پاگل خانے چھوڑ گئے مگر اُن کے ٹھیک ہونے پر کوئی بھی انہیں واپس لینے نہیں آیا۔
یہ اعداد و شمار بھارت کے 43 سرکاری پاگل خانوں کی ہیں۔یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں کیونکہ اس میں 29 سرکاری پاگل خانوں کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)


اعداد و شمار کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے پاگل خانوں میں سب سے زیادہ 340 دماغی طور پر تندرست افراد رہتے ہیں۔ سب سے کم تعداد 6 ہے جو جموں اور کشمیر کے پاگل خانوں میں ہیں۔ 14 میں سے 5 پاگل خانوں میں دماغی طور پر تندرست 83 خواتین بھی ہیں۔
بھارت میں اکثر افراد اپنے پاگل رشتے داروں کو ٹھیک ہونے کے باوجود گھر پر نہیں جاتے ۔ بہت سے لوگ تو ہسپتال میں اپنے گھر کا پتا بھی غلط لکھوا دیتے ہیں یا پاگل خانے کی بار بار درخواست کے باوجود اپنے والدین یا رشتے داروں کو لینے نہیں آتے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu