سکاٹ لینڈ میں لوگوں نے تیز رفتار ڈرائیوروں کو روکنے کے لیے ہیئر ڈرائیر کا استعمال شروع کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 فروری 2017 23:49

سکاٹ لینڈ میں لوگوں نے تیز رفتار ڈرائیوروں کو روکنے کے لیے ہیئر ڈرائیر کا استعمال شروع کردیا
سکاٹ لینڈ میں لوگوں نے تیزرفتار ڈرائیوروں کو روکنے کے لیے ہیئر ڈرائیر کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
سکاٹ لینڈ کے ساتھ موجود گاؤں ہوپمین کے لوگوں نے تیز رفتار ڈرائیوروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے  لیے پولیس جیکٹ اور ہاتھوں میں ہیئر ڈرائیر لے کر سڑکوں پر کھڑے ہونا شروع کردیا، جس کے بعد تیز رفتار ڈرائیور اس علاقے میں مناسب رفتار میں گاڑی چلانا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)


پولیس جیکٹ میں ملبوس گاؤں کے لوگ خود کو سپیڈ گن کے ساتھ ڈیوٹی دیتے پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہیں مگر اُن کے ہاتھ میں سپیڈ گن  کی بجائے ہیئر ڈرائیر ہوتے ہیں۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ صبح سکول کھلنے کے اوقات میں بھی ڈرائیور بہت تیزی سے گاڑی چلاتے ہیں جو بچوں کو لیے خطرناک ہے۔
پولیس کو درج کرائی گئی بہت سی شکایات کے بعد بھی جب تیز رفتار گاڑیوں کا بندوبست نہیں ہوا تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی پولیس بننے کا فیصلہ کیا۔ اصل پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے باخبر ہیں اور اس کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu