خوبصورت نظر آنے کےلیے عورت نے اپنی انگلی ہی کاٹ لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 فروری 2017 23:49

خوبصورت نظر آنے کےلیے عورت نے اپنی انگلی ہی کاٹ لی
اپنے جسم پر طرح طرح کے نقش نگار بنوانے والے یا جسم چھیدنے والے اکثر اپنے جسم کے ساتھ ”غیر انسانی“ حرکات کرتے ہی رہتے ہیں۔ کوئی ناک کا آپریشن کرا کر ٹیڑھا کرا لیتا ہے تو کوئی ہونٹ خراب کرا لیتا ہے۔ لیکن ٹورز رینالڈ نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایسیکس سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ٹورز نے پچھلے ہفتے اپنی انگلی بولٹ کٹر سے کاٹ لی۔ انگلی کاٹنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس کے خیال میں ایسا کرنے سے وہ خوبصورت نظر آئے گی۔

(جاری ہے)


ٹورز نے اس طرح کا پاگل پن کوئی پہلی بار نہیں کیا۔ اس سے پہلے ایک بار وہ نشتر سے اپنی جلد سے ایک ٹیٹو کاٹ کر اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بھیج چکی ہے۔
فیس بک پر اس کی انگلیاں دیکھ کر بہت سے لوگوں نے اسے جعلی بھی سمجھا مگر ٹورز نے اپنے ہاتھ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں جو اصل معلوم ہوتی ہیں۔
ٹورز نے تصاویر کو جعلی قرار دینے والوں سے کہا ہے کہ یہ سب میں نے خود کے ساتھ کیا ہے، اس سے کسی دوسرے کو تکلیف نہیں ہے۔ میں نے اس کی تصاویر فیس بک پر اس لیے شیئر کی کہ میں اپنے دوستوں کو دکھانا چاہتی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu