دنیا کا سب سے زیادہ خوش باش، ہر وقت مسکرانے والا کتا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 مارچ 2017 23:39

دنیا کا سب سے زیادہ خوش باش، ہر وقت مسکرانے والا کتا
دنیا کے سب سے زیادہ مسکراتے کتے کی تصاویر دیکھ کر ان کے فوٹو شاپڈ ہونے کا گمان ہوتا ہے مگر بفی حقیقت مین ہی ایسی ہے۔
آکسفورڈ شائرسے تعلق رکھنے والی بفی نامی کتیا اپنی مسکراہٹ کی وجہ سے پورے علاقے میں مشہور ہے۔ اس کے آن لائن فینز اسے مسلسل سیلفی کے لیے درخواست بھی بھیجتے رہتے ہیں۔
بفی کی مالکن جل کوکس کا کہنا ہے اس نے چار سال پہلے بفی کی مسکراہٹ کا نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

اس نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ بفی اسے دیکھ کر دن میں کئی بار مسکراتی ہے۔ جل کے پاس بفی کی ہزاروں تصاویر ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اس کی تصویروں کو فوٹو شاپ نہیں کیا۔ جل کا کہنا ہے کہ وہ بفی کو کوئن بفی کہہ کر پکارتے ہیں وہ اپنی مسکراہٹ کے حوالے سے علاقے میں کافی مشہور ہے۔
جل کا کہنا ہے کہ بفی دن میں درجنوں بار مسکراتی ہے، جب وہ سو رہی ہو، جب جاگے، جب باغ میں جائے، جب کھانے کا انتظار کرے، اس کے چہرے پر مسکراہٹ رہتی ہے۔ جل کا کہنا ہے بفی یقیناً دنیا میں سب سے زیادہ مسکرانے والی کتیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu