فنکارہ نے مردہ لوگوں کی باقیات سے اُن کی پورٹریٹ بنانا شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 مارچ 2017 23:39

فنکارہ نے مردہ لوگوں کی باقیات سے اُن کی پورٹریٹ بنانا شروع کر دی
ایک فنکارہ مردہ لوگوں کی راکھ سے ہی اُن کے پورٹریٹ بناتی ہے۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والی 51سالہ ہائیڈی ہاٹرے نیوریارک میں رہتی ہہےاور وہ 2008 سے مردہ افراد کی راکھ سے پورٹریٹ بنا رہی ہے۔
راکھ سے پورٹریٹ بنانے کےلیے وہ موم پر راکھ کو استعمال کرتی ہے۔ ہائیڈی نے ایک دوست کی خودکشی کے بعد اس کی پورٹریٹ بنائی، اس کے بعد اس نے اپنے باپ کی راکھ سے اپنے باپ کی پورٹریٹ بنائی۔

(جاری ہے)

ہائیڈی کا کہنا ہے کہ تصاویر بناتے ہوئے وہ اُن سے ایسے باتیں کرتی ہے جیسے وہ وہاں موجود ہوں۔ بعد میں ہائیڈی کی ایک دوست کو اس کے کام کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے بھی اپنی ماں کی راکھ سے پورٹریٹ بنوائی۔ اس کے بعد ہائیڈی کا کام چل نکلا۔
ہائیڈی کا کہنا ہے کہ راکھ ہڈیوں کی بنی ہوتی ہے اس لیے اس میں رنگ کی آمیزش کرنے کے لیے وہ کوئلہ اور دیگر چیزیں بھی ملاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu