نیوزی لینڈ کی کمپنی دوسرے ممالک سے آنے والوں کو ملازمت بھی دیں گی اور اپنے خرچ پر سیر بھی کرائیں گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 مارچ 2017 23:50

نیوزی لینڈ کی کمپنی دوسرے ممالک سے آنے والوں کو ملازمت بھی دیں گی اور اپنے خرچ پر سیر بھی کرائیں گی
نیوزی لینڈ کی کمپنی دوسرے ممالک سے آنے والوں کو ملازمت بھی دیں گی اور اپنے خرچ پر سیر بھی کرائیں گی
اگر آپ نیوزی لینڈ گھومنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس پیسے بھی نہیں تو اب اس کا بھی ایک آسان سا حل موجود ہے۔ نیوزی لینڈ میں ملازمت کے لیے درخواست دیں اور ملازمت کے ساتھ ساتھ مفت سیر بھی کریں۔
ولنگٹن کی ٹیک انڈسٹری ساری دنیا سے لوگوں کو ہائر کر رہی ہے اور جو بھی اُن کے معیار پر پورا اترے گا اسے نہ صرف انٹرویو کے لیے آنے جانے کا خرچہ دیا جائے گا بلکہ نیوزی لینڈ کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)


لک سی ولنگٹن (Looksee Wellington) پروگرام کے تحت 100 افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔یہ پروگرام ولنگٹن ریجنل اکنامک ڈیویلپمنٹ ایجنسی اور ریکروٹمنٹ ایجنسی ورک دئیر نیوزی لینڈ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ولنگٹن کا موسم سارا سال ہی تقریباً سرد رہتا ہے۔ وہاں کا درجہ حرارت دسمبر سے فروری تک 19 سے 21، مارچ سے مئی 14 سے 19، جون سے اگست 6 سے 12 اور ستمبر سے نومبر 14 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کر کے درخواست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu